شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر 14 سے 17 اکتوبر تک جڑواں شہروں میں میٹرو سروس معطل رہے گی۔ میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے بتایا کہ 13 اکتوبر تک سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
یہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں رکن ممالک چین، روس، بیلا روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔