ایس سی او سربراہی اجلاس:14 تا 17 اکتوبر کا ٹریفک پلان جاری

ایس سی او سربراہی اجلاس:14 تا 17 اکتوبر کا ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 23ویں سربراہان حکومت کے اجلاس کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نےایس سی او سمٹ 2024 کے لیے ایک جامع اور مربوط سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وینیوز، ایئرپورٹس، نور خان ایئر بیس، راستے، ہوٹلوں اور وفود کی رہائش گاہوں پر سیکیورٹی ڈیوٹیز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمتوں میں ہوشروبا اضافہ

ٹریفک کے لیے بھی ایک مربوط پلان تیار کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سرچ اور انفارمیشن بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اور تمام غیر ملکی سربراہان، وفود اور مہمانوں کی بھرپور سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ سیکیورٹی انتظامات کے لیے اسلام آباد پولیس کے 9,000 سے زائد افسران اور جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اور پولیس نے 93 فیصد فورس کو سیکیورٹی انتظامات کے لیے تعینات کیا ہے۔

سید علی ناصر رضوی نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ، ضلعی انتظامیہ، پاکستان آرمی، رینجرز، ایف سی، دیگر صوبائی پولیس، انٹیلیجنس ایجنسیاں، ٹریفک پولیس اور سپیشل برانچ کے افسران و جوان بھی بھرپور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد پولیس نے عوام الناس کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ایس سی او سمٹ 2024 کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ آئی جی اسلام آباد نے یقین دلایا کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک کامیاب سمٹ منعقد کی جائے گی۔

متبادل راستے:

وفاقی دارالحکومت میں بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ اسلام آباد ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک بند رہے گی، جبکہ راولپنڈی کی طرف آنے جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو استعمال کرے گی۔ فیصل ایونیو پر زیرو پوائنٹ سے نائنتھ ایونیو کی طرف ڈائیورژن ہوگی۔ بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے کے لیے کورنگ روڈ، بنی گالہ، اور لہتراڑ روڈ کا استعمال کیا جائے گا۔ آئی جے پی روڈ سے فیض آباد کے لیے نائنتھ ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ کا راستہ مختص کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، آسان اقساط کا منصوبہ

جی ٹی روڈ کے ذریعے پشاور سے لاہور جانے والی بھاری ٹریفک کو ٹیکسلا سے موٹر وے کی طرف موڑا جائے گا، اور یہ گاڑیاں چکری انٹرچینج سے اتر کر براستہ روات دوبارہ جی ٹی روڈ استعمال کر سکتی ہیں۔ جڑواں شہروں اور پشاور کی طرف جانے والی بڑی گاڑیوں کے لیے بھی یہی راستہ ہوگا۔ اس دوران، جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس 14 سے 17 اکتوبر تک مکمل بند رہے گی۔

 

traffic plan

traffic plan

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *