مالی سال 25-2024 کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

مالی سال 25-2024 کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق مالی سال 2024-25 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے آج رات اکتوبر 14 کورات 12 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو انتباہ کیا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی اور اکتوبر 14 مالی سال 2024-25 انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آج اخری تاریخ ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق 30 ستمبر کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کی گئی تھی اورتاریخ میں توسیع تجارتی تنظیموں، مختلف ٹیکس بارز کی درخواستوں پر کی گئی تھی ۔ ایف بی آر ترجمان کے مطابق 8 اکتوبر تک 40 لاکھ 78 ہزار سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہو گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا آئیندہ پانچ سال میں 24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

ترجمان ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے تک 20 لاکھ 67 ہزار گوشوارے جمع ہوئے تھے اورمالی سال 2023 میں کل 63 لاکھ 54 ہزار گوشوارے جمع ہوئے تھے، جبکہ رواں مالی سال گوشواروں کے ساتھ 106 ارب سے زائد ٹیکس بھی جمع ہوا ہے۔ ترجمان ایف بی آر کےمطابق یکم جولائی سے 8 اکتوبر تک 9 لاکھ 42 ہزار نئے فائلرز نے رجسٹریشن کروائی ہے اورگزشتہ سال کے اسی عرصے میں تقریبا 4 لاکھ نئے فائلر رجسٹرڈ ہوئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *