آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں انتہائی خطرناک ڈاکو وکی عرف وشال مسیح اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم ملزم کے جسمانی ریمانڈ کیلئے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ تھانہ کاہنہ لے جارہی تھی کہ 2موٹرسائیکل سوار 4 ملزمان نے اپنےساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:چین پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا،چینی وزیراعظم
ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے وکی عرف وشال مسیح شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی، رابری ،نقب زنی جیسی 50 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:چینی وزیر اعظم کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
یاد رہے کہ ہلاک ملزم نے چند ہفتےقبل نشترکالونی کے علاقہ سے 2کروڑ سے زائد رقم کی واردات کی تھی ۔ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔