فیڈرل بورڈ آف ریونیو (یف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2024تک بڑھا دی ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں اورٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی اڑان جاری ، ڈالر سستا ہو گیا
گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A کے تحت کی گئی ہے۔قبل ازیں 30 ستمبر کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبرتک توسیع کی گئی تھی ۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے تک 20 لاکھ 67 ہزار گوشوارے جمع ہوئے تھے اورمالی سال 2023 میں کل 63 لاکھ 54 ہزار گوشوارے جمع ہوئے تھے، جب کہ رواں مالی سال گوشواروں کے ساتھ 106 ارب سے زائد ٹیکس بھی جمع ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتوں میں کمی
یکم جولائی سے 8 اکتوبر تک 9 لاکھ 42 ہزار نئے فائلرز نے رجسٹریشن کروائی ہے اورگزشتہ سال کے اسی عرصے میں تقریباً 4 لاکھ نئے فائلر رجسٹرڈ ہوئے تھے۔