شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے سلسلے میں اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون کی طرف آنے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ پارک روڈ کو بنی گالہ سے جبکہ راول ڈیم چوک کو کلب روڈ سے بند کیا گیا ہے۔ فیصل ایونیو بھی فیض آباد کے مقام پر بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیری ڈبہ (بولان) جگہ لائی گئی سوزوکی ایوری کی قیمت کیا ہے؟
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ آئی جے پی روڈ سے آئی ایٹ جانے والے راستے بھی بند ہیں، جبکہ کشمیر ہائی وے پر کنونشن سینٹر جانے والی سڑک بھی بند کر دی گئی ہے۔ مزید برآں، بارہ کہو سے مری روڈ جانے والے راستے بھی بند کیے گئے ہیں۔