خیبر پختونخوا کا دریائے سندھ کے کنارے سونا تلاش کرنے والی کمپنیز بارے اہم فیصلہ

خیبر پختونخوا کا دریائے سندھ کے کنارے سونا تلاش کرنے والی کمپنیز بارے اہم فیصلہ

معاونِ خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا مصدق عباسی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں غیر قانونی سونے کی کان کنی کرنے والے مافیاز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کان کنی سے وابستہ کمپنیاں آگے آئیں ہم حوصلہ افزائی کرینگے۔

مشیر انسدادِ کرپشن واسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا مصدق عباسی کی نشاندہی پر نوشہرہ و کوہاٹ میں غیر قانونی طور پر سونا نکالنے والے غیر قانونی کمپنوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے اور 200 سے زیادہ مشینیں ضبط کر کے کئی ایف آئی آر زدرج کی گئی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں دریائے سندھ کے کنارے سونے کی تلاش غیر قانونی مافیاز ملوث ہیں اور اس حؤالے سے مصدق عباسی کا کہنا ہے کہ صوبے میں دریائےسندھ کے کنارے سونے کی تلاش کرنے والی کمپنیز کے لیئے قانونی انداز میں کان کنی کے لیئے کامیاب نیلامی کا انعقاد کیا جائیگا۔.

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاج سےحکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بیرسٹر سیف

مصدق عباسی نےواضح کیا کہ نوشہرہ میں سونا نکالنے کیلئے چار بلاکس کی کامیابی سے کھلی نیلامی کر کے چار ارب سے زائد آمدن کی گئی ہے اور کے پی حکومت مزید بلاکس کی نیلامی جلد یقینی بنائے گی۔ مشیر انسدادِ بد عنوانی مصدق عباسی نے کہا کہ صوبے میں مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کان کنی سے وابستہ کمپنیاں آگے آئے ہم حوصلہ افزائی کرینگے اورجن کمپنیوں کو ٹھیکے ملیں گے انکو پورا تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ان کے کام کے دوران کسی قسم کی دخل اندازی برداشت نہیں کرینگے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *