پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بغاوت، اہم رہنماؤں سے استعفے کا مطالبہ

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بغاوت، اہم رہنماؤں سے استعفے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے اندر بغاوت پھوٹ پڑی۔ 

تفصیلات کے مطابق پارٹی کے اہم رہنما محمد عاطف حلیم نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور، چیئرمین بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، شعیب شاہین، اور شبلی فراز سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ محمد عاطف حلیم کا کہنا ہے کہ احتجاج ملتوی کرنے والوں نے عمران خان کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پچھلے 16 ماہ میں ثابت ہو چکا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت عہدوں کے اہل نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پارٹی قیادت نہ تو اب تک عمران خان کو آزاد کروا سکی اور نہ بشری بی بی کو ، نہ ہمیں مخصوص نشستیں دلوائیں، نہ سینٹ میں نمائندگی، آپ عمران سے ملاقات کروا سکتے ہیں، نہ انہیں طبی امداد فراہم کر سکتے ہیں۔ تو آپ کس مرض کی دوا ہیں؟۔

محمد عاطف حلیم نے وزیران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو وزارتیں ملنے پر فخر ہے، لیکن پارٹی عہدوں سے فوری طور پر مستعفی ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *