شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس:بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر اسلام آباد پہنچ گئے

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس:بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر کی دوہ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے23 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نورخان ائیرپورٹ پہنچ کرخارجہ دفتر کے حکام نے اْن کا استقبال کیاجبکہ بچوں نے بھی گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے23 اجلاس میں شرکت کرکے واپس جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائنزمیٹنگز خصوصی اہمیت اختیار کر گئیں

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ ٓآج وزیراعظم شھباز شریف کی جانب سے منقعدہ عشائیے میں بھی شرکت کریں گے اور کل اسلام آباد میں ایس سی او کے اہم اجلاس میں بھارت کی جانب سے نمائندگی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے ایس شنکر پاکستانی ہم منصب سمیت کسی عہدیدار کیساتھ دو طرفہ بات چیت کا امکان رد چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ پاکستان میں قیام کے دوران صرف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد وطن واپس جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *