اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144کا نفاذ کر دیا گیا ، شہراقتدار میں کسی بھی قسم کے سیاسی یا غیر سیاسی کے اجتماع پر پابندی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے، ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے گزارش ہے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

editor

Related Articles