ایس سی او کانفرنس، مرکزی تنظیم تاجران کا اسلام آباد میں تجارتی مراکز بند رکھنے کا فیصلہ

ایس سی او کانفرنس، مرکزی تنظیم تاجران کا اسلام آباد میں تجارتی مراکز بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے پیشِ نظر مرکزی تنظیمِ انجمنِ تاجران نے حکومت کی اپیل پر تجارتی مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے حوالے سے صدر مرکزی تنظیم انجمنِ تاجران کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ مورخہ اکتوبر 15-16 تاریخ کو کانفرنس روٹ پر آنے والی مارکیٹس بند رہین گی، صدر مرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے واضح کیا کہ ایف -سکس، بلیو ایریا، آبپارہ سمیت مختلف مارکیٹیں بند رہیں گی اور ضلعی انتطامیہ نے ایف سکس، بلیو ایریا کی مارکیٹس اور کانفرنس کے روٹ کے ایریا کو بند رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کاشف چوہدری نے کہا کہ ہم نے تاجران کو کاروبار بند رکھ کر قربانی دینے کی گزارش کی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی تھریٹس کے پیش نظر 2 دن تجارتی مراکز بند رکھنے کی گزارش کی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بغاوت، اہم رہنماؤں سے استعفے کا مطالبہ

انہو ں نے کہا کہ تجارتی مراکز میں ماسوائے میڈیکل اسٹور کے تمام کاروبار مکمل بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔ کاشف چوہدری کا کہنا ہے کہ تاجر غیر ملکی سربراہان مملکت، وفود کی سکیورٹی کے پیش نظر دو دن کاروبار مکمل طور پر بند رکھیں گے۔اصدر مرکزی صدر تاجرانِ پاکستان کاشف چوہدری نے کہا یس سی او کانفرنس کا اسلام آباد میں انعقاد خوش آئند ہے اورملک بھر کے تاجر ایس سی او کانفرنس کے وفود کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *