چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے بانی عمران خان کا چیک اپ کیا اور ہمیں بتایا گیا وہ صحت مند ہیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ آج شام4 بجے 2 ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا، ڈاکٹروں میں ای این ٹی اور میڈیکل اسپیشلسٹ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم کا معاملہ، حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی تیاریاں شروع کردیں
انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں اور انہوں نے آج ایک گھنٹہ ورزش کی، ہمیں جلد بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس مل جائیں گی ۔
یرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ کارکنوں کا شکر گزار ہوں جو بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق فکرمند تھے۔