کوئٹہ: 20 کلو آ ٹے کا تھیلا کتنے کا ہو گیا؟ شہری پریشان

کوئٹہ: 20 کلو آ ٹے کا تھیلا کتنے کا ہو گیا؟ شہری پریشان

بلوچستان میں دو ہفتوں کے دوران آٹے کی فی کلو قیمت میں 80روپے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کے دوران گندم کی فصل میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے باوجود آٹے کی قیمتیں بڑھنے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

صوبائی دارالحکومت میں دو ہفتوں کے دوران آٹے کی فی کلو قیمتوں میں 4 روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد 20(KG)آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 80روپے اضافے کے بعد 1880روپے تک پہنچ گیا ۔

حالانکہ چند دن قبل ہی ضلعی انتظامیہ نے بیس کلو آٹے کی قیمت 18سو روپے مقرر کی تھی ۔ دوسری جانب فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی بین الاصوبائی آمد ورفت پر پابندی کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ملور ملز مالکان نے پچھلے ایک ہفتہ کے دوران آٹے کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ کردیا ، 20 کلو آٹے کا تھیلا جو دو ہفتے قبل 1800 روپے کا تھا وہ اب 80 روپے کے اضافے کے بعد 1880 روپے تک ہو گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:گھی اور آئل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے چند روز قبل اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں مقرر کیں تھیں، انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800 مقرر کی گئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *