لوہے کی قیمتوں میں 11 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ

لوہے کی قیمتوں میں 11 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ

اسلام آباد: انٹرنیشنل مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کے اضافے کے نتیجے میں لوکل پروسیسنگ یونٹس، ہلز، اور خام مال کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔لوکل پروسیسنگ یونٹس نے لوہے کی قیمتوں میں 11 ہزار روپے فی ٹن تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے وسط میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث ملک میں فی ٹن سریے کی قیمت میں بھی ہزاروں روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔ تاہم بجٹ میں نئے ٹیکس لگنے کے بعد سے سریے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *