سینٹر فیصل واوڈا کاکہنا ہے کہ آئینی ترمیم پاکستان کی بہتری کے لیے ہے ، نمبرز پورے ہیں ۔
سینٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ آئینی ترمیم ٹھوک بجا کر ہونے جارہی ہے، 26 ویں ترمیم بہت آسانی سے ہونے جارہی ہے، پاکستان کو ٹریک پر لانے کے لیے جو جو کچھ عمل درکار ہوگا وہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بہت واضح طور پر بتارہا ہوں کہ نمبر بھی پورے ہیں نمبری بھی پورے ہیں، عدالتوں کے جتنے بھی فیصلے آتے ہیں ہمارا کام ہے اس کا احترام کرناہے ۔
فیصل واوڈا نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے کہا کہ پی ٹی آئی والے بکاؤ مال ہیں، یہ پی ٹی آئی کو بھی بیچ چکے ہیں اور بانی ہی ٹی آئی کو بھی بیچ چکے ہیں، پی ٹی آئی کے کرتا دھرتا بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو مروانے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان سے ہدایات کے بعد آئینی ترامیم پر حتمی اعلان کریں گے: بیرسٹر گوہر
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جس جگہ پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو یہ سب لے گئے ہیں مستقبل میں ان کو کوئی ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا۔
فیصل واوڈا کاکہنا تھا کہ میں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ چہرہ ماسکو یا حمام ، یہ آپ لوگ خود ڈیفائن کریں اس کا کیا مطلب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس سی او کا انعقاد کافی خوش آئند ہے،26 ویں ترمیم کے بعد بھی کافی خوشخبریاں آئیں گی۔

