شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد قازقستان اور بیلا روس ،چین بھارت، تاجکستان، ازنکستان کے وفود کی واپسی شروع ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد چین کے وزیر اعظم دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ ہو چکے ہیں اور اس کیساتھ ساتھ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ، بیلاروس قازقستان ، تاجکستان اور ازبکستان کے وفود کی بھی واپسی شرورع ہو چکی ہے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اولژاس بیک تینوف اور رومن گولووچینکو کو خیر آباد کیا۔
مزید پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم، صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرلیا
قازقستان اور بیلا روس کے وزرائے اعظم کا اظہار تشکر اورپاکستان میں قیام کو انتہائی خوشگوار قرار دیا۔ وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے کہا کہ آئندہ بھی ایسے رابطوں اور دوروں کے متمنی ہیں جوخطے کے لئے سود مند ثابت ہونگے۔ وزیر اعظم قازقستان اور وزیر اعظم بیلا روس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس شاندار اور بہت اعلی انداز میں ہوا ہے۔