شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شریک رہنماؤں کے اعزاز میں وزیرا عظم شہباز شریف نے ظہرانہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھاہی تعاون تنظیم اجلاس میں شریک رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ، ظہرانےمیں وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے بھارتی وزیرخارجہ س جے شنکرےغیررسمی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق جے شنکر کی خوشگوارماحول میں وزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈارسےگفتگو ہوئی اورروانگی سےقبل ایئرپورٹ کی انتظارگاہ میں بھی غیرملکی رہنماؤں کی آپس میں بات چیت جاری رہی۔
مزید پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، چین ، بھارت، بیلاروس ، تاجکستان اور ازبکستان کے وفود کی واپسی
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کی کسی پاکستانی رہنما سے دوطرفہ یا سائیڈ لائن ملاقات نہیں ہوئی ہے۔