امریکی صدر کا مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکی صدر کا مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ممالک پر15سے50فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کیساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں ، چین کے ساتھ ڈیل کرنے والے ہیں ، جاپان نے مذاکرات کرکے ٹیرف 15فیصد پر لانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں کاروبار کرنے والے ممالک پر ٹیرف کم کر دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزیدکہنا تھاکہ تیل کی قیمت مزید نیچے لانا چاہتے ہیں، توانائی پرمختلف ایشیائی ممالک کیساتھ معاہدے کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے مودی سرکار کو بڑا جھٹکا دے دیا ،امریکا نے بھارت پر10 فیصد ٹیرف لگا دیا

امریکی صدر نے امریکا اور نیٹو کے درمیان ڈیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیل کے تحت یورپی اتحادی ہتھیار خرید کر یوکرین کو بھیجیں گے، یورپی اتحادی امریکا کو فوجی سازوسامان کی 100 فیصد ادائیگی کریں گے۔

  یہ بھی پڑھیں- اسرائیل پر اربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں، نیتن یاہو کیخلاف عدالتی کارروائی برداشت نہیں کرینگے ،ٹرمپ

ان کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کی دوڑ کا ہم نے آغاز کیا اور ہم ہی جیتیں گے ، امریکا اے آئی میں چین کو شکست دے رہا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ نے سمٹ میں 3ایگزیکٹو آرڈرزپر دستخط بھی کئے۔

editor

Related Articles