پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت نئی عدالت کا قیام اس لئے چا ہتی ہے کہ ا پنے من پسند ججز لگائے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن و دیگر سے ملاقات کی ، مولانا کی وجہ سے ہوسکتا ہے اتنی بربادی نہ ہو جتنی یہ چاہتے ہیں، مولانافضل الرحمان کا مسودہ بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید پھر مشکل میں پھنس گئیں
ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی( ف) کے سربراہ جہاں گفتگو لے کر آئے بہتر ہے، جمعیت علمائے اسلام کا ڈرافٹ بالکل ٹھیک ہے کہ آئینی بنچ میں پانچ سینئر ججز شامل کر لئےجائیں۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس کے لیے حکمت عملی طے کر لی
پوری کوشش کریںگے آئین پر حملہ نہ ہو۔ پی ٹی آئی رہنما کامزید کہنا تھا کہ یہ لوگ نئی عدالت اس لئے بنانا چاہتے ہیں کہ ان کا من پسند جج ہو۔ اس میں ان کا ایک بھی مقصد چارٹر آف ڈیموکریسی کا نہیں ہے۔