تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق انکی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمائما نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں مکمل اندھیرے اورقید تنہائی میں رکھا گیا ہےجب کہ ان کے سیل کی بجلی بھی منقطع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے متعلق ٹویٹ، خواجہ آصف کا جمائما کو جواب
عمران خان کو اپنے صاحبزادوںسلیمان کان اور قاسم خان سے فون پر بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔ ایکس پر جاری بیان میں جمائما کا کہنا تھاکہ چند ہفتے گزر گئے ہیں میرے بیٹوں کی والد کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ عدالتی حکم کیخلاف عمران خان سے ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم کی فون پر بات بھی 10 ستمبر سے نہیں کرائی گئی ہے جو لندن میں رہائش پذیر اور برطانوی شہری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان عوام کے حقوق کیلئے جیل میں ہیں : ظاہر شاہ طورو
جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے عمران خان، ان کی بہنوں اور ان کے بھانجے کو فور ی طور پر رہا کیا جائے، ان کا بیٹوں سے رابطہ بھی دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ انہیں یقین ہوجائے کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہے ۔