راولپنڈی میں طلبہ مظاہروں کی پشت پر ایک منظم سازش کا انکشاف

راولپنڈی میں طلبہ مظاہروں کی پشت پر  ایک منظم سازش کا انکشاف

سینئر صحافی رئیس انصاری نے حالیہ طلبہ مظاہروں کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی لڑکی کے ساتھ واقعہ پیش آیا ہے تو یہ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت ہوا، جس میں منظم طور پر طلبہ کو اُبھارا گیا۔  یہ مظاہرے صرف پنڈی میں ہی نہیں، بلکہ دیگر مقامات پر بھی پھیل چکے ہیں، اور ان مظاہروں کے پیچھے ایک منظم کوشش محسوس ہوتی ہے۔

رئیس انصاری نے نشاندہی کی کہ لڑکی کو خاص طور پر آئی سی یو سے ڈھونڈا گیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ یہ سارا واقعہ منصوبہ بند تھا۔ انصاری نے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور کے ایک کالج میں طلبہ نے پٹرول کے ساتھ آگ لگائی، جس میں کم عمر طلبہ بھی شامل تھے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ طلبہ کہاں سے پٹرول لائے اور ان کے پیچھے کون ہے۔ یہ انکشافات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ طلبہ کے درمیان ایک خاص نظریاتی مائنڈ سیٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس کے لیے خاص طرح کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خطرناک صورتحال ہے، جس کے تدارک کی ضرورت ہے۔

رئیس انصاری نے یہ بھی بتایا کہ ایف آئی اے اور دیگر ادارے اس معاملے پر تحقیق کر رہے ہیں تاکہ اصل حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔ ان کے مطابق، یہ طلبہ محض ایک مظہر ہیں، اور ان کی رہنمائی کرنے والے اصل ذمہ داران کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *