وزیراعظم شہباز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف اپنے چار روزہ سرکاری دورۂ چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو پہنچ گئے، جہاں چینی اور پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ بھی موجود ہیں۔

دورے کے دوران سی پیک فیز ٹو، تجارتی تعاون اور مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر پیش رفت متوقع ہے۔ وزیراعظم چینی حکام اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ پاک چین بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف Alibaba Group کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کریں گے، جہاں تعاون کے مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف دورہ چین کیلئے روانہ ہو گئے، کون سی اہم ملاقاتیں ہوں گی ،تفصیلات آگئیں

Related Articles