مولانا فضل الرحمان کا ن لیگ کو جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس مقرر کرنے کا مشورہ

مولانا فضل الرحمان کا ن لیگ کو جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس مقرر کرنے کا مشورہ

اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ کو جسٹس منصور علی شاہ کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تجویز دی ہے۔

حکومت اور اتحادی جماعتیں آئینی ترامیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، مولانا نے ن لیگ کو مشورہ دیا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے۔ آپس میں بات چیت کے بعد اپوزیشن نے اصرار کیا ہے کہ چیف جسٹس کی تقرری کے بعد ججز کی تعیناتی کے لیے پینل سے متعلق ترمیم کی جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے خبردار کیا کہ نوٹیفکیشن میں تاخیر کی صورت میں مزید مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مولانا کی تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو دو مختلف مسودے تیار کرنے چاہئیں: ایک حکومتی اتحاد کا اور دوسرا مشترکہ اپوزیشن کا۔

مولانا فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے گزشتہ روز ہوئی ملاقاتوں میں جاتی امرا کی میٹنگ کا ذکر بھی آیا، جبکہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کی مولانا سے پہلی ملاقات ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *