وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کالے شیشوں والی گاڑیوں، فینسی نمبر پلیٹس اور غیر قانونی فلیش لائٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے گھیرا تنگ کردیا گیا ۔
وفاقی دارالحکومت میں کالے شیشوں والے پیپر کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی جبکہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس کی خرید و فروخت پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ اسلام آباد ماہین بلوچ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: نمبرز پورے ہیں ، آئینی ترمیم پاکستان کی بہتری کے لیے ہے : فیصل واوڈا
نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں فلیشر اور ایچ آئی ڈی لائٹس کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے جبکہ شہر میں کالے شیشوں والے پیپرز، فینسی نمبرز پلیٹس کی خریدو فروخت غیر قانونی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کالے شیشوں کے استعمال پر 31 مارچ 2013 سے پابندی عائد ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے کسی بھی گاڑی کو این او سی جاری نہیں کیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہو گی ، آپ کا تعاون شہر کو محفوظ بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔