پاکستان میں واٹس ایپ ہیک کرنے کے واقعات میں دن بدن اضافے کا رحجان بڑھنے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے واٹس ایپ ہیک کرنے بارے تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی ہیں جن کے تحت یکم جولائی سے اب تک وزارت داخلہ نے واٹس ایپ ہیک کرنے کے حوالے سے تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ایکس (ٹوئٹر) کی نئی پرائیویسی پالیسی ، صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹیز کو فراہم کرنیکا فیصلہ
جس کے مطابق یکم جولائی سے اب تک فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو ایک ہزار 426 شکایات موصول ہو ئی ہیں ۔ شکایات کے بعد پانچ سو 49اکاؤنٹ بحال کرد ئیے گئے،877 شکایات پر کارروائی کا عمل جاری ہے اور 20شکایات پر انکوائری کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کے نئے فیچر نے دھوم مچادی