مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ ایک بارپھر سے سیاسی ملاقاتوں کا محور بن گئی

مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ ایک بارپھر سے سیاسی ملاقاتوں کا محور بن گئی

مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے جاری مشاورت کے تناظر میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ ایک بار پھر سے سیاسی ملاقاتوں کا مرکز بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کسی بھی وقت صدرآصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد کا امکان ہے اور اس وقت بلاول بھٹو بھی مولانا فضل الرحمان کےگھرپرموجود ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی وفدبھی بانی پی ٹی آئی سےملاقات کےبعدمولاناکی رہائشگاہ روانہ ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم خفیہ طور پر لائی جا رہی ہے، ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے، سردار اختر مینگل

اور اس کیساتھ ساتھ محسن نقوی اوراسحق ڈاربھی مولانافضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں اور حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں میں مشاورت جاری ہے اور مجوزہ آئینی ترمیم میں پیش کردہ تجاویز پر اہم پیش رفت آئیندہ دو دنوں میں متوقع ہے۔ اسکیساتھ ساتھ آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ  پر متوقع آمد  کے حوالے سے صدر مملکت کی سیکورٹی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ کے باہر پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *