سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی اور اس ترمیم کو ہر صورت میں ہونا ہے،چھبیسویں آئینی ترمیم پاس ہونے جا رہی ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم پاس ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر اراکین پارلیمنٹ آئیں گے تو ان کی عزت بچ جائے گی، ورنہ ترمیم ہونے کے باوجود عزت نہیں رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی اور اس ترمیم کو ہر صورت میں ہونا ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر کسی کو یہ سمجھتا ہے کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے تو وہ اپنی سوچ پر قائم رہیں۔
سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ اب کوئی وضاحت نہیں ہوگی، اور جو بھی الزام لگانا چاہتا ہے لگاتا رہے۔ انہوں نے بکاؤ مال کے حوالے سے بھی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شکلیں سب کو معلوم ہیں۔