آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا نے بلاول سے مشاورت کے لیے کل تک کا وقت مانگ لیا۔
26ویں آئینی ترمیم کی اتفاق رائے سے منظوری کیلیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیاسی مرکز بنی ہوئی ہے جہاں حکومت اور اپوزیشن اراکین کی وقفے وقفے سے آمد کا سلسلہ جاری رہا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ فضل الرحمان کو پیش کردیا۔
، مولانا نے بلاول بھٹو سے مشاورت کیلئے کل تک کا وقت مانگ لیا ہے ، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں آج ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دے سکتا، مجھے کل تک کا وقت دہں کل پہ ٹی آئی کی طرف سے جواب آئے گا۔
ذرائع کےمطابق مولانا فضل الرحمان نے بلاول سے کہا کہ مجھ سے پی ٹی آئی نے کل تک وقت مانگا ہے۔
دوسری جانب فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر موجود حکومتی قانونی ٹیم سے وزیر اعظم کا بھی رابطہ ہوا ، وزیراعظم کی حکومتی ٹیم کے ساتھ اہم سیاسی امور پر مشاورت ہوئی ، آئینی ترامیم پر معاملات پر پیشرفت کا جائزہ لیا ، حکومتی قانونی ٹیم نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔