جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت سے مزید وقت کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے مثبت رویے کا پیغام ملا ہے اور توقع ہے کہ صبح تک جواب حاصل ہو جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے حاصل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ابتدائی مسودے کے جن نکات پر اعتراض کیا گیا تھا، ان سے دستبردار ہونے پر راضی ہو گئی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے ان کا کوئی متنازعہ نکتہ نہیں ہے، اور پی ٹی آئی کی قیادت نے انہیں آج دن تک کا وقت مانگا ہے، جس پر انہوں نے اتفاق کیا۔ آج ان کا جواب متوقع ہے۔