پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے جب دو سینیٹرز نے پارٹی چھوڑ کر حکومتی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور شاہد حکومت کی طرف مائل ہو چکے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ ہمارے ووٹ بھی ڈالیں گے۔ انہوں نے اس عمل کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے وضاحت کی کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت مکمل نہیں ہو سکی، جبکہ آئینی ترامیم پر بات چیت جاری تھی کہ پولیس نے ملاقات کا وقت ختم ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بانی کی ہدایات کے بغیر آئینی ترامیم پر ووٹ نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی گفتگو عمران خان کی صحت اور جیل کے حالات پر ہوئی۔ عمران خان کا پیغام ہے کہ اگر انہیں 100 سال بھی جیل میں گزارنے پڑے، تو وہ یہ بھی کریں گے۔