خیبرپختونخوا میں اعلیٰ تربیت یافتہ نرسز کی کمی،نرسز کی جدید تربیت کے لئے عالمی ادارے کا تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں اعلیٰ تربیت یافتہ نرسز کی کمی،نرسز کی جدید تربیت کے لئے عالمی ادارے کا تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والی نرسز کو عالمی معیار کی جدید تربیت دی جائے گی۔نرسز کی تربیت پر کروڑوں روپے خرچ ہونگے۔جدید تربیت میں نرسز کے مریضوں اور تیمارداروں کے ساتھ روایہ بہتر بنانے،مشکل سے مشکل حالات میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کام لانا شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں عالمی معیار کی اعلیٰ تربیت یافتہ نرسز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے محکمہ صحت نے نرسز کو عالمی معیار کا جدید تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دستاویز کے مطابق یو کے کی ایک میڈیکل سکول 5 ہفتوں کی تربیت اسپتالوں کے نرسز کو جدید تربیت دینگی جس میں ان کی اخلاقی تربیت،مریض اور تیمارداروں کے ساتھ روایہ، ایمرجنسی میں مریضوں کی بہتر علاج معالجے کی فراہمی سمیت دیگر چیزیں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایک جانب نرسز کی کمی ہے تو دوسری جانب ان کی تربیت میں بھی کئی خامیاں موجود ہے اس لئے انہیں جدید تربیت دی جائے گی۔دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں اس وقت 25 ہزار 829 نرسز ہے جس میں سے 5 ہزار 37 سرکاری اور 20 ہزار 792 نجی اسپتالوں میں کام کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی معیار کے مطابق ہر 10 ہزار مریضوں کے لیے 4 اشاریہ 5 نرسز کا ہونا لازمی ہوتا ہے لیکن خیبرپختونخوا میں اس کی تعداد کافی کم ہے۔

جس کی بنیادی وجوہات میں نرسز کے لیے تعلیمی اداروں کی کمی کا ہونا ہے۔دستاویز کے مطابق صوبے میں اس وقت 9 انڈر گریجویٹ نرسنگ اور ایک پوسٹ گریجویٹ کالج قائم ہے۔ذرائع کے مطابق یو کے کالج کے زیر اہتمام پاکستان آرمی میڈیکل کارپس کی نرسز کو بھی یہی جدید تربیت دی گئی اس لئے خیبرپختونخوا کے نرسز کو بھی یہ تربیت دی جائے گی۔

دستاویزات کے مطابق محکمہ صحت میں کام کرنے والی 5 ہزار 37 نرسز کے 10 فیصد کو یو کے سکول سے تربیت دی جائے گی۔صوبے کی 503 نرسز تربیت حاصل کرنے کے بعد ماسٹر ٹرینر کے طور پر کام کریں گی اور صوبے کی باقی نرسز جو یہ تربیت دینگی۔
دستاویزات کے مطابق ایک نرس کی تربیت پر 4 لاکھ 85 ہزار 348 روپے خرچ ہونگے۔72 نرسز پر 34 ملین اور 503 نرسز کی تربیت پر کل 244 ملین روپے کا خرچ آئے گا۔

نرسز کی تربیت کے لیے خیبر میڈیکل کالج پشاور یو کے میڈیکل سکول کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گا کیونکہ خیبر میڈیکل کالج کے پاس نہ صرف بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے بلکہ صوبے بھر میں کئی برانچز بھی ہے۔تربیت مکمل کرنے پر نرس کو یو کے میڈیکل کالج کا سرٹیفیکیٹ،تربیت کے بعد نرسز امریکہ،مڈل ایسٹ اور کئی دیگر ممالک میں کام کرسکے گی۔ اسی سلسلے میں صوبائی کابینہ نے بھی 268 ملین روپے کی منظوری دے دی ہے۔جس میں 244 ملین ٹرینگ اخراجات اور 24 ملین روپے بطور ایڈمنسٹریٹرو چارجز شامل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *