اسرائیلی پروپیگنڈہ بے نقاب ،سعودی عرب کے ولی عہد سے متعلق سوشل میڈیا دعوے جعلی ہیں

اسرائیلی پروپیگنڈہ بے نقاب ،سعودی عرب کے ولی عہد سے متعلق سوشل میڈیا دعوے جعلی ہیں

سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ایسی خبریں جعلی ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق یہ تمام دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل دعویٰانسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ایک پوسٹ میں یہ تاثر دیا گیا کہ سعودی قیادت اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے مثبت پیش رفت کر رہی ہے۔

تحقیق کے بعد واضح ہوا کہ اس دعوے کی کوئی سرکاری یا معتبر تصدیق موجود نہیں اور یہ مکمل طور پر غلط معلومات پر مبنی ہے اور اسرائیلی پروپیگنڈہ ہے حقائق کی جانچ کرنے والے اداروں نے اس خبر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ایسی کسی پیش رفت کا اعلان نہیں کیا گیا ۔

شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات کو شیئر کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے غلط فہمیاں اور افواہیں پھیلتی ہیں۔

editor

Related Articles