میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا آج پورا ہوگیا : اسحاق ڈار

میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا آج پورا ہوگیا : اسحاق ڈار

قائد ایوان نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار  کا کہنا ہے کہ کہ آج بڑا تاریخی دن ہے، سب کو مبارکباد دیتا ہوں،  میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا ہے جو پورا ہوا۔

سینیٹ سے آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قائد ایوان نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی نے بڑی کمٹمنٹ کے ساتھ اس پر کام کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ تین دن پہلے ہمارا پلان تھا ترمیم لائیں، مولانا فضل الرحمان نے اتفاق رائےکی پوری کوشش کی، تحریک انصاف کا اپنا اختیار ہے وہ جو بھی فیصلہ کرے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی منظوری پر دل کی گہرائیوں سے اپنے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انشااللہ یہ ترامیم قومی اسمبلی سےبھی پاس ہوں گی۔

پارلیمانی کمیٹی میں پی ٹی آئی کےعامرڈوگر نے بھی آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دی، آئینی ترمیم کسی کا ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، ایک جماعت باہر رہ گئی ہے یہ ان کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا جوڈیشل سسٹم ٹوٹ چکا، پی ٹی آئی نے کوئی تجویز نہیں دی: شیری رحمان

خیال رہے کہ سینیٹ نے 26 ویں  آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کرلی، چھبیسویں آئینی ترمیم کے حق میں 65، مخالفت میں 4 ووٹ ڈالے گئے۔

آئینی ترامیم کے حق میں حکومتی ووٹ 58، بی این پی مینگل کے 2، جے یو آئی کے 5 ووٹ شامل ہیں، سینیٹ نے آئین کے آرٹیکل 175اے میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

آئینی ترمیم کے تحت چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کی مدت کی حد تین سال ہوگی، ترمیم کے مطابق چیف جسٹس پاکستان 65 سال کی عمر کی حد پر پہنچنے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان کی تقرری پارلیمان کی 12 رکنی خصوصی کمیٹی کرے گی،چیف جسٹس کی تقرری کے لیے تین سینئر ترین ججز کے نام پیش کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *