سینیٹ کی منظوری کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

سینیٹ کی منظوری کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

آئین میں چھبیسویں ترمیم سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی ، جس  کے بعد آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے  منظوری کیلئے اجلاس شروع ہو گیا۔

26  اجلاس میں شرکت کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف پارلیمنٹ پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے میاں نواز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر حمزہ شہباز شریف بھی میاں نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔

ان کے علاوہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے  اظہار خیال  کرتے ہوئے کہا کہ میثاق جمہوریت پر شہید بینظیر بھٹو اور نوازشریف نے دستخط کیے۔

اسپیکر ایاز صادق نے رولنگ دی کہ اجلاس رات گیارہ بجکر 55 منٹ پر ملتوی کیا جائے گا، اجلاس دوبارہ بارہ بج کر پانچ منٹ  پر شروع ہوگا۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور ہوگئی، انشااللہ قومی اسمبلی سے بھی کچھ دیر میں منظور ہوجائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *