سوال برداشت نہ ہوا صحافی محمد نعیم پر طارق محمود آریانی تحریک انصاف کے ایم پی اے کا مبینہ حملہ ، واقعہ کے دوران سیکیورٹی گارڈ نے کیمرا مین سے زبردستی کیمرا بھی چھین لیا ۔
اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک انصاف میں سچ کو برداشت کرنے کی ہمت نہیں ہے اور ہمیشہ ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جہاں صحافیوں پر پی ٹی آئی کے سیاسی رہنماؤں یا ان کے کارکنان کے ذریعہ حملے کیے جاتے ہیں یہ رویہ نہ صرف افسوسناک بلکہ قابل مذمت بھی ہے، کیونکہ صحافی معاشرتی معلومات پہنچانے اور حقائق منظر عام پر لانے کا کام کرتے ہیں۔
تحریک انصاف کی طرف سے اس سے قبل میں متعدد واقعات ہوچکے ہیں جہاں پی ٹی آئی کارکنان یا رہنمائوں کی طرف سے صحافیوں پر تشدد کیا گیا اور انہیں ہراساں کیا گیا ۔واقعے کے بعد عوام اور میڈیا حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، کیونکہ صحافیوں کو اپنا کام بغیر خوف کے انجام دینے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔