چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئین کی منظوری کے وقت سیاسی اختلاف عروج پر تھا ہم نے تمام کالے قوانین کو آئین سے نکلوایا۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ جہاں سیاستدان ہاتھ ملانے کے لئے تیار نہیں اس کے باوجود اتفاق رائے حاصل کیا آج 26ویںآئینی ترمیم پاس کر دی ہے ۔
اس بل میں پیپلز پارٹی جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے نکات ہیں پی ٹی آئی بے شک ووٹ نہ دے لیکن اتفاق رائے ہے۔