پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر اپنی روپوشی سے متعلق کہا ہے کہ وہ گرفتاری سے بچنے کےلیئے خیبر پختونخوا چلے گئے تھے اور وہاں رو پوش تھے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر اپنی خود ساختہ روپوشی کے حوالےسے حقائق بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے والد (شاہ محمود قریشی) سے ملاقات پر جب انکو تمام صورتحال سے آگاہ کیا تو انہوں نے کہا روپوش ہو جائیں ۔
رہنما پی ٹی آئی زین قریشی نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی فیملی کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ اس ترمیم کا حصہ نہیں بنے اور انہوں نےکہا کہ ان پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔
رہنما پی ٹی آئی زین قریشی نے کہا اکہ مجھے بھی زدو کوپ کیا گیا میری بیوی کو بھی اغوا کیا گیا لیکن میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔