قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والےپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ ارکان کے نام سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایوان بالا (سینیٹ )اور ایوان زیریں (قومی اسمبلی )سے26 ویں آئینی ترمیم 225 ارکان کی حمایت سے منظور کرالی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن )اور اتحادی جماعتوں کے 212 ، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )ف کے 8اور پانچ آزاد ارکان کو ملا کر225 ارکان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا جبکہ اپوزیشن کے 12ارکان کی جانب سے مخالفت کی گئی ۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5حمایت یافتہ ارکان جنہوں نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ان میں ظہور حسین قریشی، مبارک زیب، چوہدری عثمان، اورنگزیب کھچی اور چوہدری الیاس شامل ہیں۔
تحریک انصاف سمیت اپوزیشن ارکان شق وار منظوری کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کر گئے تھے ۔ بعد ازاں 26 ویں آئینی ترمیم منظوری کیلئے ایوان صدر بھیجی گئی جو صدر آصف زرداری کے دستخط سے ترمیم آئین کا حصہ بن گئی۔