آئینی ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے: حامد خان

آئینی ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے: حامد خان

پی ٹی آئی وکلاء ونگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئینی ترمیم کے حوالے سے کہا ہےکہ کل اور آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق حامد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دو دنوں میں آئینی ترمیم کی گئی ہے اوراس ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا ہے، حامد خان نے کہا کہ ہم وکلاء اس ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، حامد خان نے کہا کہ ہم وکلاء اس ترمیم کو غیر آئینی سمجھتے ہیں ۔ حامد خان نے کہا کہہم وکلاء پر آئین اور عدلیہ کا تحفظ فرض ہے۔ حامد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر نمبر پورے کئے گئے ہیں اور کسی کو اغواء کر کے، کسی پر جبر کر کے نمبرز پورے کئے گئے ہیں، اورقومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کو پیش کر دیا گیا ہے جن اراکین سے اراکین سے کئی دنوں سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ کی منظوری کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

پی ٹی آئی وکلاء ونگ نے کہا کہ ایک ایکشن کمیٹی بنائیں گے، جس میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبر ہوں گے، سپریم کورٹ بار کے ممبرز ہوں گے اور اس کیساتھ ساتھ سپریم کورٹ اور ضلعی کورٹ کے ممبرز ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم اپنا لائحہ عمل تیار کریں گے اورہم 25 اکتوبر کے بعد عدلیہ اپنے تحفظ پر کام کرے گی۔ہم موسٹ سنئیر جج کو چیف جسٹس آف پاکستان مانے گے اور ہم موسٹ سنئیر جج کے علاوہ کسی اور جج کو چیف جسٹس نہیں مانے گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *