پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز صاحبزادہ فرحان کے والد صاحبزادہ فرمان نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹے نے اہم میچ سے قبل فون پر والدین اور پوری قوم سے پاکستان کی جیت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
آزاد ڈیجیٹل کے نمائندے ذیشان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرمان نے بتایا کہ ‘فرحان نے کہا ہے کہ آپ سب دعا کریں، ہم پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان کو فتح دلائیں’۔ انہوں نے کہا کہ ہم والدین اپنے بیٹے کے لیے دعا گو ہیں کہ وہ عمدہ کھیل پیش کرے اور قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ٹاکرا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے نام جاری، اہم تبدیلیاں بھی سامنے آگئیں
صاحبزادہ فرمان نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کو نصیحت کی ہے کہ ہمارا مقابلہ بھارت کی ایک انتہائی مضبوط اور منظم ٹیم کے ساتھ ہے، اس لیے میدان میں اعتماد، حوصلہ اور جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ اترنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے فرحان کو کہا ہے کہ چوکوں اور چھکوں کی بارش کر دو، خاص طور پر ابتدائی اوورز میں اوپنرز کو ہر حال میں کم از کم 70 رنز اسکور کرنا ہوں گے تاکہ حریف ٹیم پر دباؤ ڈالا جا سکے’۔
“صاحبزادہ فرحان چھکوں کا ماہر ہے اور پوری پاکستانی ٹیم میں اس کے مقابل کوئی نہیں، اس جیسے چھکے کوئی نہیں مار سکتا” نمائندہ آزاد ڈیجیٹل سید ذیشان کی کرکٹر صاحبزادہ فرحان کے گھر جا کر والد سے خصوصی گفتگو@RealSahibzada pic.twitter.com/ZWjWXjsJY7
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) February 15, 2026

