حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا

حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا

حکومت پنجاب نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898ء میں ترمیم کر دی۔ دفعہ 144 نفاذ کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو مل گئے۔ 

ترمیم کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو اپنے ضلع میں ضرورت کے مطابق 30 دن تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے۔ اسی طرح سیکرٹری داخلہ پنجاب کو صوبہ بھر میں 90 دن کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ہوگا۔ 90 یوم سے زائد عرصہ کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار کابینہ کے پاس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے کن حمایت یافتہ ارکان نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا؟ نام سامنے آگئے

پنجاب اسمبلی سے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898ء میں ترمیم کی منظوری کے بعد محکمہ قانون نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کابینہ کی منظوری کے بعد سیکرٹری داخلہ دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن کیا کرتے تھے۔ حکومت پنجاب نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کی سفارش پر دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کیا ہے جو اپنے متعلقہ اضلاع میں حالات کو دیکھتے ہوئے بروقت فیصلہ کرنے کے مجاز ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *