متحدہ عرب امارات کا ویزا کیوں مسترد ہو رہا ہے؟ اہم خبر

متحدہ عرب امارات کا ویزا کیوں مسترد ہو رہا ہے؟ اہم خبر

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو واضح طور پر تسلیم کرتے ہیں کہ 31 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے ایمنسٹی پروگرام کے مکمل ہونے کے بعد تھوڑی بہت پیش رفت ہوئی ہے، تاہم وہ کافی نہیں۔

فیصل نیاز ترمذی نے حال ہی میں دبئی میں جائیٹکس گلوبل 2024 (GITEX GLOBAL) میں خطاب کیا جس میں دنیا کے 180 سے زائد ممالک کے شہریوں نے شرکت کی ۔ جبکہ پاکستانی شہری ویزا کے مسائل کے باعث دبئی میں ہونیوالے جائیٹکس گلوبل میں شرکت نہ کر سکے ۔پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کا ویزے کا حصول ہے تاہم حالیہ دنوں میں بڑی تعداد میں ویزا کی درخواستیں خارج کی گئیں ہیں ۔جس کے بعد پاکستانی عوام کیلئے یو اے ای جانا ایک اہم چیلنجز بن گیا ہے ۔ پاکستانی سفیر نےبتایا کہ اماراتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے عارضی طور پر جرمانے معاف کرنے اور انہیں دوبارہ داخلے پر پابندی کے بغیر ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کامنحرف اراکین کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان

یہ اقدام ایمنسٹی پروگرام کے تحت فراہم کردہ ریلیف کی ایک شکل ہے، جس کا مقصد پاکستانیوں کو مشکلات سے نکالنا ہے۔تاہم صورتحال بدستور چیلنجنگ ہےاورپاکستانیوں کو ویزا مسترد ہونے کی غیر معمولی سطح کا سامنا ہے۔واضح رہےکہ پاکستان کے پاسپورٹ کو عالمی سطح پر کمزور ترین پاسپورٹ سمجھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے پاکستانیوں کی امارات میں قانونی حیثیت حاصل کرنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔پاکستانی سفیر نے امید ظاہر کی کہ اماراتی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ریلیف اقدامات پاکستانیوں کے لیے مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *