انٹربینک میں ڈالر مہنگا، سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

انٹربینک میں ڈالر مہنگا، سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت کم ہوئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 69 پیسے پر بند ہوا جبکہ اس سے پہلے گزشتہ جمعہ کے دن 277 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں آج ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا۔

جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 33 پیسے کم ہوکر 278 روپے 75 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت کا فرق اب ایک روپے 6 پیسے ہے۔

مزید پڑھیں: ہنڈا سی ڈی 70 کی اکتوبر کیلئے قیمت سامنے آگئی

دوسری جانب  آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے بڑھ کر 242027 روپے تک پہنچ گیا ہے۔عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2726 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

editor

Related Articles