وفاقی حکومت نے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی حتمی طور پر منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے تحت منظوری دی ہے ۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ چینی کی پیداوار کے لحاظ سے صوبوں کو برآمدی کوٹہ ملے گا، پنجاب کو 64 ، سندھ کو 30اور خیبرپختونخوا کو 6فیصد کوٹہ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ہنڈا سی ڈی 70 کی اکتوبر کیلئے قیمت سامنے آگئی
وفاقی کابینہ نے چینی برآمد کرنے کے حوالے سے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی ،مارکیٹ میں چینی کے نرخ بڑھنےپر برآمد فوری طور پرروک دی جا ئے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر مہنگا، سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی