26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کیلئے بڑا دھچکاہے: آئی سی جےکا ردعمل آگیا

26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کیلئے بڑا دھچکاہے: آئی سی جےکا ردعمل آگیا

انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹ (آئی سی جے) نے کہا ہےکہ 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کے لئے بڑادھچکاہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹ نے پاکستان میں ہونے والی 26آئینی ترمیم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے عدلیہ کیلئے بڑا دھچکا قراردے دیا ۔ ا نٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹ نے بل کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ترمیم عدلیہ کی آزادی، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے دھچکےکے سوا کچھ نہیں۔

سیکرٹری جنرل آئی سی جے سینٹیاگو کینٹن کا کہنا ہے کہ آئینی تبدیلیوں سے کورٹس میں تعینا تیوں اور عدلیہ کے انتظامی معاملات پر سیاسی اثر و رسوخ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے، ریاست کے دیگر اداروں کی جانب سے زیادتیوں کیخلاف عدلیہ کی آزادانہ اور موثر طور پر جانچ پڑتال اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے کی صلاحیت ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اہم ترین اجلاس کا اعلامیہ جاری

انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹ نے اس عجلت پر بھی کڑی تنقید کی جس کے ساتھ یہ بل قانون بنایا گیا اور کہا کہ مسودے میں ترامیم کو پوشیدہ رکھا گیا اور ان ترامیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے اور منظور کرنے سے قبل ان پر عوامی سطح پر رائے یا مشاورت نہیں لی گئی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *