پی ٹی آئی قیادت 26ویں آئینی ترمیم بارے پراپیگنڈہ بند کرے، سینٹر ایمل ولی خان

پی ٹی آئی قیادت 26ویں آئینی ترمیم بارے پراپیگنڈہ بند کرے، سینٹر ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق مزید جھوٹ اور پراپیگنڈا پھیلانے کا سلسلہ بند کرے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرسینیٹر ایمل ولی خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے جاری من گھڑت اور جھوٹے پراپیگنڈے کےحوالے سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بتائے کہ انہیں 26ویں آئینی ترمیم کے اس قانون سے مسئلہ کیا ہے؟ ایمل ولی نے پی ٹی آئی کی قیادت سے سوال کیا کہ ترمیم بارے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اپنی تجاویز اور سفارشات کیوں نہیں دیں؟ ایمل ولی خان نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ قانون اتنا ہی برا ہے تو مولانا صاحب کیساتھ یہ متفق کس ڈرافٹ پر ہوئے تھے؟

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم سے عدلیہ کو مقننہ کے طابع کر دیا گیا ہے: سینٹر شبلی فراز

ایمل ولی خان نے تحریکِ انصاف کی قیادت سے سوال کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں میں آج سب سے پہلے انہوں نے اس ترمیم سے فائدہ لینے کی کوشش کیوں کی؟ انکا کہنا تھا کہ اگر یہ قانون اتنا ہی برا ہے تو اسی قانون کے تحت بننے والی خصوصی کمیٹی میں اپنے اراکین کے نام کیوں دیئے؟ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سینیٹر ایمل ولی خان نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی مزید اس قوم اور اپنے بانی کو دھوکہ دینا بند کردیں پی ٹی آئی قوم کو صاف صاف بتا دیں کہ ان کی سیاست کا محور و مرکز صرف اور صرف انتشار پھیلانا ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ ہماری ایک نسل کے ذہنوں کو پی ٹی آئی نے نفرت، گالیوں، بدتہذیبی اور بدتمیزی کے زہر سے بھر دیا ہے اور ان ذہنوں کو بدتہذیبی اور نفرت سے صاف کرنے میں وقت تو لگے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *