سموگ ایڈوائزری ، رواں برس ملک کے چند بڑے شہروں میں سموگ میں واضح اضافے کا خدشہ

سموگ ایڈوائزری ، رواں برس ملک کے چند بڑے شہروں میں سموگ میں واضح اضافے کا خدشہ

محکمہ موسمیات کی جانب سے سموگ ایڈوائزری کے مطابق رواں برس ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سموگ میں واضح اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں برس کے حواے سے جاری سموگ ایڈوائزری میں کہا ہے کہ فیکڑیوں کی آلودگی اور گاڑیوں کا دھواں سموگ میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عمومی طور پر سموگ نومبر سے دسمبر کے دوران جاری رہتی ہے اور رواں برس پاکستان کے چند بڑے شہروں میں سموگ میں اضافے کا خدشہ ہے ان شہروں میں لاہور گوجرانولہ شیخوپورہ قصور اور فیصل آباد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت 26ویں آئینی ترمیم بارے پراپیگنڈہ بند کرے، سینٹر ایمل ولی خان

سموگ میں اضافہ شہریوں کے صحت کے ساتھ ماحول کو بھی آلودہ کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوران سموگ متاثرہ شہروں میں دمہ کا مرض بڑھ سکتا ہے اوربچے بزرگ اور قوت مدافعت کی کمی کا شکار افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سموگ کے دوران حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کا خطرہ بھی زیادہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *