ملک ڈنڈے کے زور سے نہیں آئین اور قانون کی بالادستی سے چلتے ہیں، حلیم عادل شیخ

ملک ڈنڈے کے زور سے نہیں آئین اور قانون کی بالادستی سے چلتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ایک شخص کو لانے کے خاطر آئین کو ہی موڑ دیا گیا اورآئینی ترمیم سے عدلیہ کے پر کاٹ دیئے گئے لیکن قوم اس شیطانی ترمیم کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے عادل ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں قانون کی حکمرانی ختم ہوچکی ہے کوئی بھی ملک ڈنڈے کے زور سے نہیں چلایا جاتا ملک چلتے ہیں تو ملک کے آئین اور قانون کی بالادستی سے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کرپٹ سیاستدانوں کو کنٹرول کر کے ملک کو اپنی مرضی سے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: جسٹس آفریدی چاہیں تو عہدہ قبول کریں ، چاہیں تو انکار کردیں، انکی صوابدید ہے: بیرسٹر گوہر

حلیم عادل شیخ نے کہا کسی ایک شخص کو لانے کے لئے آئین پاکستان کو ہی مروڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا اس شیطانی آئینی ترمیم کو قوم نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ پوری دنیا کے عالمی میڈٰیا نے زبردستی کی آئینی ترمیم لانے پر اپنا منفی رد عمل دیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ملک میں قانو اور آئین کی بالادستی اور حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ اب ملک کے فیصلے عوامی عدالتوں میں ہونگے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *