الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی جیت کو ہار میں بدل دیا

الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی جیت کو ہار میں بدل دیا

الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت کو ہار میں بدل دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار جمیل احمد کو کامیاب قرار دیدیا۔ گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2کیس2020سے زیرسماعت تھا۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کتنے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے تعداد بتادی

واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی 2 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فتح اللہ خان پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل احمد سے صرف 2 ووٹوں کے فرق سے الیکشن جیت گئے تاہم پیپلز پارٹی نے الیکشن نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

دوسری بار ووٹوں کی گنتی ہوئی تو تحریک انصاف کے امیدوار فتح اللہ خان 96 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے تھے۔تاہم الیکشن ٹریبونل نے 4سال بعد پاکستان پیپلزپارٹی کو کامیاب قرار دیدیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *