فلم انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار شفقت چیمہ کومے میں چلے گئے ہیں۔
ان کے اہل خانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شفقت چیمہ کے دماغ کی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے وہ کومے میں ہیں۔ شفقت چیمیہ اس وقت لاہور کے ایک نجی اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہیں۔انکے اہل خانہ نے مداحوں سے انکی صحت کیلئے دعاکی اپیل کی ہے۔